the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی : تین طلاق کے معاملے پرسپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے ذریعے داخل کیے گئے حلف نامے پرحیرت اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہاکہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور دستور کے مطابق اس ملک میں ہر مذہب کے ماننے والوں کواپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کاقانونی اور جمہوری حق ہے،لہذااس میں کوئی بھی حکومت یاسیاسی جماعت مداخلت نہیں کرسکتی۔اس پس منظرمیں بی جے پی حکومت کی جا نب سے تین طلاق کے مسئلے پر ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف اپنی رائے ظاہرکرنابالکل غیر جمہوری اورغیر منصفانہ عمل ہے۔ انھوں نے کہاکہ طلاق یانکاح جیسے معاملات اسلامی شریعت میں طے کردیے گئے ہیں اور مسلمان اسی کے مطابق انھیں برتنے کے مکلف ہیں،اس کے خلاف خودوہ بھی نہیں کرسکتے توپھر کسی حکومت کویہ اختیار کیسے ہوسکتاہے کہ وہ اس میں تبدیلی کی وکالت کرے
مولاناقاسمی نے اس اندیشے کا اظہار کیاکہ ہونہ ہوتین طلاق کوحربہ بناکر حکومت ملک



میں یکساں سول کوڈکے نفاذکی راہیں ہموارکرناچاہتی ہے،جوایک زمانے سے متنازع فیہ معاملہ ہے اورمسلمان کسی قیمت پراسے نہیں قبول کرسکتے۔مولاناقاسمی نے کہاکہ بعض لوگوں کاکہناہے اورخود حکومت کاموقف بھی یہی ہے کہ تین طلاق مسلمانوں کی سماجی ترقی میں حائل ہے،یہ ایک حیرت انگیزبات ہے اورسراسرناعلمی یاتعصب پرمبنی ہے،سماجی اصلاحات کے اوربھی بہت شعبے ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے،تین طلاق کوبہانہ بناکراسلام کے طے کردہ اصول و احکام میں مداخلت کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے؟مولانااسرارالحق نے کہاکہ مسلمانوں کی معاشرتی ترقی کے لیے اس وقت سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ انھیں مین اسٹریم سے جوڑاجائے،ان کے درمیان تعلیم کے فروغ و استحکام پر توجہ دی جائے،لہذاحکومت اگر واقعتاً مسلمانوں کی ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے تواسے ان شعبوں میں کام کرناچاہیے،طلاق کے مسئلے کواچھال کرسماجی اصلاح کادعویٰ کرنااصل موضوعات سے بھٹکانے اورگمراہ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.